کرکٹر شاہد آفریدی کے گھر، اللہ تعالیٰ کی پانچویں رحمت

کرکٹر شاہد آفریدی کے گھر اللہ تعالیٰ کی پانچویں رحمت

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کے گھر میں پانچویں بیٹی نے جنم لیا ہے۔ اپنی دھواں دھار بلے بازی کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے شاہد خان آفریدی کی پہلے چار پیاری پیاری بیٹیاں ہیں۔

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے اپنی پانچوں بیٹیوں کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنے ہمراہ موجود بیٹیوں کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پانچویں رحمت سے نوازا ہے۔

سیاست میں آنے کے سوال پر نہ کردوں، بعد میں آگیا تو کیا کرونگا؟ شاہد آفریدی

شاہد خان آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ یہ اچھی خبر اپنے خیر خواہوں اور چاہنے والوں کے لیے شیئر کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز